تہران (این این آئی )ایران کی جانب سے امریکی فوجی کو آزاد کرنے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ اس کیساتھ معاہدہ ممکن ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ جب سے صدر بنا ہوں 40 سے زائد امریکی قیدیوں یا یرغمالیوں کو واپس لایا جا چکا ہے ۔انہوں نے ایران کی جانب سے رہا کئے گئے امریکی فوجی قیدی سے فون پر بات کرنے کی بھی تصدیق کی اور کہا کہ مائیکل وائٹ بہت جلد امریکہ پہنچ جائیگا۔امریکی نیوی اہلکار مائیکل وائٹ کی رہائی ایرانی سائنسدان سائرس اصغری کی رہائی کے بعد عمل میں آئی ہے ۔