لاہور (شوبز ڈیسک)ادکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ چھوٹی سی زندگی ہے ہر بات میں خوش رہو۔ انہوں نے اپنے انداز میں نظم چھوٹی سی زندگی ہے ہر بات میں خوش رہوپڑھتے ہوئے بنائی گئی وڈیو شیئر کر دی ۔ جس میں وہ کہتی ہیں کہ چھوٹی سی زندگی ہے ہر بات میں خوش رہو جو چہرہ پاس نہ ہو اس کی آواز میں خوش رہو، کوئی روٹھا ہو تم سے اس کے انداز میں خوش رہو، جو لوٹ کے نہیں آنے والا ان لمحوں کی یاد میں خوش رہو، کل کس نے دیکھا ہے اپنے آج میں خوش رہو،خوشیوں کا انتظار کس لیے دوسروں کی مسکان میں خوش رہو،کیوں ترپٹے ہو کسی کے ساتھ کے لیے ہر پل اپنے آپ میں خوش رہو۔ ریما خان کی اس وڈیو کو سوشل میڈیا سارفین کی جانب سے بہت سراہا جا رہا ہے ۔