لیڈز (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان جاری ایشز ٹیسٹ سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلش کپتان جو روٹ نے صفر کی خفت سے دوچار ہو کر 42 برس پرانا منفی ریکارڈ برابر کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مایوس کن پرفارمنس کی وجہ سے جو روٹ نے ہیڈنگلے میں 42 برس پرانا منفی ریکارڈ بھی برابر کر دیا اور ہیڈنگلے میں ایشز ٹیسٹ میں بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹنے والے چوتھے میزبان کپتان بن گئے ۔اس سے قبل آخری مرتبہ اس میدان پر 1977ئمیں انگلش کپتان مائیک بیریئرلی صفر پر آؤٹ ہوئے تھے جبکہ ان سے قبل 1953ئمیں لیونارڈ ہوٹن اور 1938ئمیں والٹر ہیمنڈ بھی اس شرمندگی سے دوچار ہوچکے۔