لاہور(نامہ نگار) شاہ عالم مارکیٹ بورڈ کے صدر حاجی حنیف نے کہاہے کہ تاجروں کو لالی پاپ دینے سے معیشت بہتر نہیں ہو سکتی۔مستقل بنیادوں پر لانگ ٹرم اور مڈ ٹرم ٹریڈ پالیسیاں بنائی جائیں۔تجارتی خسارہ کم ہونے میں حکومت ے ا وزے ر تجارت کا کوئی کمال نہیں بلکہ جتنا بھی ٹریڈ ڈیفاسٹ کم ہوا ہے وہ تاجروں کی حوصلہ شکنی کی وجہ سے ہوا ہے ،تاجروں نے امپورٹ کم کر دی ہے جسکی وجہ سے ڈالر بیرون ملک جانا بند ہوگے ا اور خسارہ بھی کم ہو گے ا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ جب سے حکومت اقتدار میں آئی ہے تاجروں کو گوں مگوں کی صورتحال سے دوچار کر رکھا ہے ۔ جسکی وجہ سے تاجروں کے کاروبارتباہ ہو گئے ہیں شناختی کارڈ کی شرط اور چھوٹے تاجروں کی ان رولمنٹ کی شرط نے کاروباری افراد کو ایک دوسرے کا مقروض کر کے رکھ دے ا ہے ۔ تمام صنعتیں بازار میں 3/4 فیصد پر کام کرنے پر مجبور ہیں جس میں روزانہ کی بنیاد پر اخراجات پورے کرنا ممکن نہیں۔