شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ماڈل وگلوکارہ مہرو کے نئے گانے ’’مجھے لہنگا منگوادے ملتان دا‘‘ نے سوشل میڈیاپر دھوم مچادی ہے ۔چند روز میں ہزاروں مداحوں کی طرف سے پذیرائی ملنے پر سنگر مہرو خوشی سے جھوم اٹھیں جبکہ گلوکارہ نے مزید گانوں کی تیاری بھی شروع کردی ہے جس کی بہت جلد ویڈیو ریکارڈنگ کی جائیگی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماڈل و گلوکارہ مہرونے بتایا کہ ’’مجھے لہنگا منگوادے ملتان دا‘‘ کو سرائیکی بیلٹ میں پذیرائی کے بعد اب سوشل میڈیا پر مداحوں کی طرف سے پسندیدگی سے میرے حوصلے بلند ہوئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اب میری پوری توجہ اپنی نئی آنیوالی فلم ’’بریکنگ نیوز‘‘ پرمرکوز ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ بہت جلد نئے گانوں کی تیاریاں بھی شروع کرونگی۔