لاہور ( سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پنجاب میں مسلسل بچوں کے اغوا اور زیادتی کے واقعات رونما ہونا افسوسناک اور قابل مذمت ہے ۔ گزشتہ برس جنسی استحصال کے 3445واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ رواں سال میں 126 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا یہ وہ واقعات ہیں جو پولیس تھانوں میں رپوٹ گئے ہیں جبکہ ہر روز پاکستان میں 9معصوم جانوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک کیا جاتا ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے شرقی لاہور میں 6 اکتوبر کو ہونے والے آزادی مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے خصوصی اجلاس میں عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اجلاس میں نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری، امیر علاقہ شرقی لاہور ڈاکٹر محمود احمد، سیکرٹری علاقہ خبیب نذیر سمیت شرقی لاہور کے تمام عہدیداران موجود تھے ۔