لاہور(عمران راج ) گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی مقامی فلموں نے سینما گھروں پر اپنا راج جمائے رکھا ،طیفا ان ٹربل، جوانی پھر نہیں آنی ٹو‘‘ لوڈ ویڈنگ ،پرواز ہے جنون اور ڈونکی کنگ ‘‘ نے شاندار بزنس کر کے اپنی ڈھاک بٹھائے رکھی کچھ فلمیں اب بھی سینما گھروں میں زیر نمائش ، شوبز حلقوں نے رواں سال مقامی فلموں کی کامیابی کو خوش عین قرار دے دیا طیفا ان ٹربل نے پاکستانی سینما گھروں کے ساتھ دنیا بھر کے تیس ممالک کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی گئی جبکہ ذرائع کے مطابق اس فلم کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے علی ظفر نے طیفا ان ٹربل ٹو بنانے کا بھی فیصلہ کرلیا تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے مثبت ثابت ہوا کیونکہ سال رواں میں ریلیز ہونے والی فلموں کے لیے منتخب کیے گئے سکرپٹ بہترین تھے فنکاروں کی پرفارمنس متاثرکن تھی جس کی وجہ سے ان فلموں نے امید افزاء کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔