سڈنی (سپورٹس ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا نے غیر رسمی طور پر تصدیق کی ہے کہ رواں سال ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا انعقاد ممکن نہیں ہوگا۔ گزشتہ روز ویڈیو کال پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سی اے کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس نے کہا کہ اکتوبر، نومبر میں میگا ایونٹ کروانے کی قوی امید کرتے رہے ہیں لیکن اب کہا جاسکتا ہے کہ یہ ہائی رسک ہوگا۔ انہوں نے آئندہ سال فروری، مارچ یا اکتوبر،نومبر میں نئی ونڈوز کی نشاندہی بھی کی۔یاد رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2020ء آسٹریلیا میں شیڈول ہے جب کہ 2021ء کا میزبان بھارت ہے ، اگر آسٹریلیا میں شیڈول ایونٹ ملتوی کرکے اگلے سال کروایا جاتا ہے تو بھارت کو بھی ایک سال کی تاخیر گوارا کرنا ہوگی جس کے لیے وہ آمادہ نظر نہیں آتا۔ بی سی سی آئی کی کوشش ہے کہ رواں سال ورلڈ کپ ملتوی کیا جائے تاکہ اس کو آئی پی ایل کروانے کا موقع مل سکے اور آسٹریلیا میگا ایونٹ کی میزبانی اکتوبر 2022ء میں کرے ۔