بارسلونا( سپورٹس ڈیسک) رواں ماہ بارسلونا میں 40پلس کرکٹ ٹورنامنٹ ہونے جارہا ہے ۔ جس کے لئے کرکٹ ٹیم’’کاتالونیا ییلو‘‘نے مقامی ریسٹورنٹ پر اپنے کھلاڑیوں کی کٹ متعارف کرا دی۔تقریب کے مہمان خصوصی قونصل جنرل عمران علی چوہدری ،’’انم پْر فائنا‘‘کے سربراہ رامون ماسیانے ودیگر نے کھلاڑیوں میں کٹ تقسیم کیں۔