لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ روبی انعم نے اپنے یوٹیوب چینل سے نئے شو ’’ ہاسے ونڈی دے ‘‘ شروع کر دیا ۔ مذکورہ پروگرام میں اداکارہ خود میزبانی کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔ گزشتہ روز اداکار موسیٰ خان اور شگفتہ خان نے شو میں شرکت کر کے روبی انعم کے مختلف سوالات کے جوابات دئیے ۔ اس موقع پر موسیٰ خان کا کہنا تھاکہ روبی انعم کی دعوت پر ان کے شو میں شرکت کر مجھے جتنی خوشی ہو رہی ہے اسے بیان نہیں کر سکتا۔ یہ میری آئیڈیل ہیں اور میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔ روبی انعم کی سب سے خوبصورت بات سب سے محبت سے پیش آنا اور کسی کے لئے دل میں بغض نہ رکھنا ہے ۔