لاہور(حافظ فیض احمد) محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے رشوت لینے ،فراڈ کرنے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے الزام میں مختلف سرکاری محکموں کے 96 ملازمین کے خلاف جوڈیشل ایکشن کی منظوری دے دی ہے ، علاوہ ازیں ملزموں کا ساتھ دینے والے پرائیویٹ افراد کے خلاف بھی ایکشن لیا گیا جن ملزمان کے خلاف جوڈیشل ایکشن منظور کیا گیا ہے ان میں محکمہ پولیس، محکمہ مال، لوکل گورئمنٹ، ایل ڈی اے ، ایجوکیشن سمیت دیگر محکموں کے سرکاری ملازمین شامل ہیں، ملزموں کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں انکوائریاں چل رہی تھیں اینٹی کرپشن حکام نے انکوائریاں مکمل کرنے کے بعد ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے جس کے بعداینٹی کرپشن حکام نے ملزموں کی عدم پیشی کے بعد ان کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے جوڈیشل ایکشن کی منظوری دے دی گئی ہے اور اس حوالے سے اینٹی کرپشن کے تمام تفتیشی افسروں کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ ملزموں کی گرفتاری جلد از جلد عمل میں لائی جائے اور ان کے خلاف کارروائی کا عمل تیز کیا جائے ذرائع کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے جن سرکاری ملازمین کے خلاف جوڈیشل ایکشن کی منظوری دی ، ان میں محکمہ پولیس کے ملازم محمد اکرم ،محمد عثمان ،لوکل گورنمنٹ کے عمران بٹ ،حافظ محمد امین ،غلام ساجد ،اشٹام فروش رانا شہباز ،غلام حسین ،خالد محمود ،عثمان ،اشٹام فروش خالد نصیر،لوکل کمیشن سہیل رانا ،عباس رضا محکمہ ایجوکیشن،شوکت علی محکمہ زکوۃ ،محمد احمد ،نثار احمد ،ناظم الدین ،منیر احمد،انورپٹواری ،حسن دین ،بشیر احمد،اتفاق بھٹی پراپرٹی ڈیلر ،مصور حسین ،عاشق حسین ،محمد امین ،محمد علی ،امان اللہ خان،احمد شاہد ،بشیر لطیف ،کلرک ایل ڈی اے نجم خان،رانا نسیم ایل ڈی اے ملازم ،محمد امجد عزیزشامل ہیں جبکہ جن پرائیویٹ افراد کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمات درج ہیں ان میں امجد علی،عبدالحفیظ ،عبدالجبار ،محمد اشرف ،غلام مصطفے ،رشید احمد،محمد اکرم ،احسن محمود،محمد بلال،جاوید عثمان خان،اعجاز حسین،محمد انور ،محمد الیاس ،رانا مشتاق ،محمد ارشاد ،ظفر محمود،محمداسلم،عمر سمیت دیگر افراد شامل ہیں ان کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں سرکاری ملازمین کی معاونت کرنے اور کرپشن کے لئے جعلی دستاویزات کرانے کے الزامات ہیں جس پر محکمہ اینٹی کرپشن حکام نے سرکاری ملازمین کے ساتھ کرپشن میں ان کی مدد کرنے والے پرائیویٹ افراد کے خلاف بھی مقدمات درج کرکے جوڈیشل ایکشن کی منظوری دی گئی ہے ۔جبکہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے اس حوالے سے کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ کرپشن کے الزام میں اشتہاری ملزموں سمیت جن سرکاری ملازمین کے خلاف جوڈیشنل ایکشن منظور کئے گئے ، ان میں بعض ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ۔