روجھان،محمد پو ردیوان ( نامہ نگاران)لُنڈ اور عمرانی گینگ کے درمیان فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک ،2زخمی ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق تھانہ بنگلہ اچھا کے علاقے کچہ میانوالی کی بستی نبی شاہ میدان جنگ بن گئی،ڈاکوئوں کے دو گروپوں لُنڈ اور عمرانی گینگ کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں لُنڈ گینگ کے اسلم اور فرحت مزاری ہلاک ہو گئے جبکہ2افراد خدا بخش اور نامعلوم شخص زخمی ہوگئے ، فائرنگ کا سلسلہ کئی گھنٹے جاری رہا ، جسکے باعث علاقہ خوف وہراس پھیل گیا، روجھان پولیس کی بھار ی نفری موقع پر پہنچ گئی، تاہم لُنڈ گینگ کے ارکان اپنے ہلاک ہونیوالے ساتھیوں کی لاشیں اٹھا کر دریائی کچہ کے علاقہ میں فرار ہو گئے جن کی تلاش کیلئے پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے رکھا ہے ۔