پشاور(سٹاف رپورٹر)روٹی کے نرخ کیوں بڑھائے ؟نئے نرخنامے کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کردی گئی ، آفاق حسین و دیگر کی جانب سے خورشید خان ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائرکردہ رٹ میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نااہل حکومت کے باعث عوام مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں۔نانبائی ایسوسی ایشن کے دباؤ کی وجہ سے انتظامیہ نے روٹی کی قیمت بڑھائی گئی ہے ۔رٹ میں بتایا گیا ہے کہ4ہزارنانبائیوں نے دکانیں بند کی لیکن انتظامیہ خاموش تھی،روٹی انسانی کی بنیادی ضرورت ہے لیکن انتظامیہ نے سازش میں آکر نرخ بڑھائے ، درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ روٹی کی قیمت بڑھانے میں پرائس ریویوکمیٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، رٹ میں استدعا کی گئی ہے کہ روٹی کا نیا نرخنامہ منسوخ کرکے پرانے نرخ برقرار رکھی جائے ،رٹ میں چیف سیکرٹری،ضلعی انتظامیہ اور صدر نانبائی ایسوسی ایشن کو فریق بنایا گیا ہے ۔