مکرمی !روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عام آدمی کیلئے پھل، گوشت لینا تو دور سبزی خریدنا بھی محال ہو گیا ہے۔ گوشت، سبزی اور پھل کے ریٹ میں اضافہ ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات میں ڈال دیا گیا ہے۔ سونے پہ سہاگہ مہنگی سبزیاں پھل ملنے کے باوجود معیاری نہیں مل رہے۔ یہ بات ڈھکی چھپی نہیں کہ اشیائے خورونوش کی گرانی عوام الناس کیلئے کسی آزمائش سے کم نہیں ہے۔ اتوار بازاروں میں سستی ملنے کے بجائے اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہوتی ہیں۔حکومت کی طرف سے سبزیوں اور پھلوں کی لسٹ جاری تو کی جاتی ہے لیکن اس لسٹ پر کسی حد تک عملدرآمد ہوتا ہے اور تحقیقاتی ٹیم کی طرف سے اس پر کوئی نوٹس بھی نہیں لیا جاتا۔عوام کو ایسے میں پیٹ پالنے کیلئے مجبوراً مہنگی اشیاء خریدنی پڑتی ہیں۔ حکومت کو چاہئے سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمدیقینی بنایا جائے ۔ (شاہ سلیم جان ،اسلام آباد )