کراچی (صباح نیوز) سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور زرداری نے وزیراعظم عمران خان کی مایوسی کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے اس سے زیادہ مایوسی کی بات تو روزانہ ہیلی کاپٹر پرچکر لگانا ہے ۔ اس سے بھی زیادہ ہر مہینے بیرون ملک دورے مایوس کن ہیں۔ پارلیمنٹ میں کم حاضری مایوس کن ہے ۔ آپ جانتے ہیں کرنسی کا کیا حال ہے اور اس کی قدر کتنی کم ہوئی ہے ۔واضح رہے ارکان اسمبلی کی تنخواہ اور مراعات میں اضافے کے معاملے پر وزیر اعظم نے مایوسی کا اظہار کیا تھا۔