نیو جرسی(ویب ڈیسک )ناشپتی یا ایواکاڈو اب پاکستان میں بھی دستیاب ہے اور اس کا روزانہ ایک استعمال صحت کے لیے مضر کولیسٹرول ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ پینسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی نے 21 سے 71 سال کے 45 ایسے شرکا کو شامل کیا جو موٹاپے کی جانب مائل تھے اور ان کا وزن بڑھا ہوا تھا۔پانچ ہفتوں بعد نتیجہ برآمد ہوا کہ جن افراد کو ایواکاڈو دیا گیا تھا ان میں ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی مقدار پہلے کے مقابلے میں کم ہوئی اور ماہرین اس کولیسٹرول کو ہی دل و جاں کی دشمن چکنائی تصور کرتے ہیں۔