ساؤ پاؤلو ( ویب ڈیسک) بلی نے مالکان کو دفتر دیر سے پہنچنے پر ڈانٹ پلا دی۔برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں ایک ہی کمرے میں رہائش پذیر دو دوستوں کے ساتھ ہوا، جو روزانہ دیر سے آنکھ کھلنے کے باعث دفتر وقت پر نہیں پہنچ پا رہی تھیں۔وہ ہر صبح گھڑی کے الارم سے ہی اٹھتی لیکن کئی روز سے انہیں اندازہ ہوا کہ الارم نہیں بج رہا تھا، جس کے باعث ان کی آنکھ دیر سے کھلتی تھی۔کئی روز کی پریشانی کے بعد ایک دن ان دونوں نے ارادہ کیا کہ یہ رات بھر جاگ کر اس بات کا پتہ لگائیں گی کہ آخر ان کی گھڑی کا الارم کون بند کرتا ہے ؟تاہم دونوں کو حیرانی اس وقت ہوئی جب انہیں یہ معلوم ہوا کہ روزانہ الارم بند کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ یہ ان کی بلی کرتی ہے ۔