لاہور (فورم رپورٹ : رانا محمد عظیم ، محمد فاروق جوہری )آ زادی ایک بہت بڑی نعمت ہے اور پاکستان ہم نے آ سانی سے نہیں بلکہ بہت قربانیوں سے حاصل کیا ہے پاکستانیوں کو آ زادی تو مل گئی لیکن اب ہمیں معاشی آ زادی حاصل کرنے کی ضرورت ہے اور اس کیلئے ہمیں اپنے پائوں پر کھڑا ہونا ہو گا ،ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہیئے ۔ ان خیالا ت کا اظہار گورنر پنجاب ،پاکستان کے یوکرائن میں سفیر ، دفاعی تجزیہ کار ،سیاستدان نے روزنامہ92نیوز فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔گورنر پنجاب چو دھری محمد سرور نے کہا کہ اس وطن کی خاطر ہم ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ، کشمیر کی آ زادی کی جنگ بھی ہم پورے جذبے کے ساتھ لڑتے رہیں گے ، پوری قوم سے گذارش ہے کہ ہمیں اس آ زادی کی قدر کرنی چاہئے ، آ زادی کی قدر ان لوگوں سے پوچھیں جو کہ اس وقت آ زاد نہیں ہیں کشمیر کے لوگوں سے آ زادی کی قدر پوچھنی چاہئے ۔یواکرائن میں پاکستان کے سفیر جنرل (ر)زاہد مبشر شیخ نے کہا کہ آ زا دی ایک ایسی نعمت ہے کہ اس کا مقابلہ کسی بھی چیز سے نہیں کیا جا سکتا ، اگر ہمیں آ زادی نہ ملتی تو آ ج جو کچھ ہندوستان میں مسلمانوں کے ساتھ ہو رہا ہے و ہی ہمارے ساتھ بھی ہو رہا ہوتا اور ہمیں اس آ زادی کی قدر کرنی چاہئے کہ ہم آ زاد فضا میں سانس لے رہے ہیں ، اب ہمیں معاشی آ زادی حاصل کرنے کی بھی ضرورت ہے ہمیں اپنے پائوں پر کھڑا ہو نا ہو گا ۔ سینیٹر جنرل (ر )عبد القیوم خان نے کہا کہ اﷲ کہ یہ ایک بڑی نعمت ہے کہ ہم آ زاد ملک میں سانس لے رہے ہیں اور یہ آ زاد ملک ہمارے بزرگوں کی کاوشوں کی وجہ سے ہے ، تحریک پاکستان میں جن لوگوں نے اپنی جانیں قربان کیں یہ ان کی محنت کے ثمرات ہیں ، ہمارے ملک میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے میری ان سے گزارش ہے کہ وہ با عمل مسلمان بنیں اور پاکستان کی سچے دل سے خدمت کریں ۔