ملتان(سرفراز انصاری، ارسلان شیخ، حسیب اعوان) روزنامہ 92 نیوز ملتان نے ’’فیملی میوزیکل گالا‘‘ کا انعقاد کر کے شہریوں کے چہروں پر رنگ بکھیر دئیے ۔پروگرام ملتان آرٹس کونسل کے اشتراک اور ایس ایم فوڈ میکر ، حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز شمع بناسپتی کے تعاون سے پیش کیا گیا تھا۔ فیملیز کی کثیر تعداد آنے پر آرٹس کونسل ملتان میں جگہ کم پڑ گئی۔ شائقین نے نشستیں نہ ملنے پر سیڑھیوں میں بیٹھ کر پروگرام دیکھا۔ پروگرام میں سیاسی ، سماجی شخصیات اور معروف صنعتکاروں نے بھرپور شرکت کی اور روزنامہ 92 نیوز ملتان کو سراہا۔ پروگرام میں معروف کمپیئرز شمیم انصاری اور نعمان علی نے روزنامہ 92 نیوز کے اوصاف اور صحافتی اقدار پر خصوصی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ روزنامہ 92 نیوز ملتان نے بہترین تفریح پیش کر کے شہریوں کے دل جیت لئے ہیں۔پروگرام کے دوران شہریوں نے روزنامہ 92 نیوز کی کاوش کو سراہا اور گومگو ملکی حالات میں گرے اور مہنگائی و لوڈ شیڈنگ سے تنگ عوام کیلئے بہترین تفریح فراہم کرنے پر 92 نیوز میڈیا گروپ کو مبارکباد پیش کی۔ پروگرام دیکھنے کیلئے نہ صرف ملتان بلکہ مظفر گڑھ، میلسی، خانیوال، دنیا پور، گڑھا موڑ، شجاع آباد ، لاڑ ، رنگ پور ، کبیر والا و دیگر قریبی شہروں سے بھی فیمیلیز کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے روزنامہ 92 نیوز پر اعتماد کا اظہار کیا ۔ پر وگرام میں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری، ایڈیٹر فضیل سہو،چیف رپورٹر حافظ سرفراز علی انصاری، ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ جیل ملتان آصف عظیم،ملک فاروق ڈوگر،چودھری الطاف شاہد، عمران اعظمی،اختر عالم قریشی،قربان فاطمہ،سلیم قیصر،میاں فاروق احمد،میاں فراز،یوسف خان،ظہیر بھٹی،ارسلان شیخ،حسیب اعوان،محمد آصف،مہتاب علی،چودھری احسان ودیگر شریک ہوئے ۔