ملتان (سپیشل رپورٹر) معروف صنعتکار و چیئر مین ایس ایم فو ڈ میکرز چودھری ذوالفقار علی انجم نے روزنامہ 92 نیوز ملتان کی جانب سے پیش کئے گئے ’’فیملی میوزیکل گالا‘‘ کو تفریح کی دنیا میں خوشگوار اضافہ قرار دیدیا ۔ چودھری ذو الفقار علی انجم نے روزنامہ 92 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزنامہ 92 نیوز نے کم عرصہ میں بڑی شنا خت بنالی ہے ، خبروں کی بر وقت اور شفاف ترسیل کے باعث ادرے نے صحافتی حلقوں میں اپنی دھاک بٹھا دی ہے ۔ انہوں نے کہا ملتان کے شہریوں کیلئے تفریح فراہم کرنے کے سلسلہ میں ہم روزنامہ 92 نیوز کے شانہ بشانہ رہیں گے ۔