اسلام آباد (سپیشل رپورٹر؍مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان 21جولائی کو 3روزہ دورے پر امریکہ جائینگے ، 22جولائی کوصدر ٹرمپ سے ملاقات ہوگی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اورصدر ٹرمپ کی ون آن ون اور وفودکی سطح پر ملاقات ہوگی ۔ا س موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،سہیل محمود اور امریکی وزیر خارجہ بھی موجود ہونگے ۔ وزیراعظم کی دیگر امریکی عہدیداروں سے ملاقاتوں اور مصروفیت سے متعلق شیڈول طے کیا جا رہا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ صدر ٹرمپ وزیراعظم عمران خان سے افغان طالبان کو حتمی مذاکرات کے لئے رضا مند کرنے کی درخواست کریں گے ۔