ماسکو(شاہد گھمن سے ) روس بھر میں سالانہ کرشینیا کی رسم ادا کی گئی۔آرتھوڈوکس عیسائیوں کے عقیدے کے مطابق ہرسال 19 جنوری کے آغاز پر دریائے اردن کے پانی میں ڈبکیاں لگانے سے پچھلے سال کے گناہ معاف ہوجاتے ہیں، اسے روسی میں " کرشینیا " یعنی گناہ دھوتے ہوئے صلیب کا نشان بنانا کہتے ہیں۔آرتھوڈوکس عیسائیوں کے عقیدے کے مطابق اس رات کو دنیا کا ہر دریا، ندی ، نالہ دریائے اردن کا پانی بن جاتا ہے یعنی مقدس پانی بن جاتا ہے جس میں تین ڈبکیاں لگانے سے سال بھر کے گناہ دھل جاتے ہیں۔