اسلام آباد(آن لائن) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان( ٹی ڈی اے پی) نے روس میں منعقد ہونے والی 3روزہ عالمی تجارتی نمائش’’لی شو‘‘ میں شرکت کے لیے 5مارچ2020ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق تجارتی میلہ روس کے شہر ماسکو میں منعقد ہوگا جس میں چمڑے کے ملبوسات و مصنوعات، فٹ ویئرز اور چمڑے کی صنعت کے کیمیکلز وغیرہ تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعہ اپنی مصنوعات کی نمائش اور درآمد کنندگان سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔عالمی تجارتی میلے میں شرکت کے ذریعہ قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ 3روزہ عالمی تجارتی میلا16 تا18 جون2020ء کو منعقد ہوگا۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔