ماسکو( ویب ڈیسک) دنیا بھر میں منشیات سمگلنگ کا کاروبار وائرس پھیل رہا ہے لیکن اس معاملے میں ملوث اور گرفتار ہونے والے افراد انسان ہوتے ہیں تاہم روسی پولیس نے قیدیوں تک منشیات پہنچانے کی کوشش کرنے کے الزام میں سمگلر بلی کو گرفتار کر لیا، اس سمگلر بلی کی گرفتاری کے بعد جیل حکام نے ملک بھر میں سکیورٹی سخت کر دی ہے ۔ روس کے علاقے تارارستان میں واقع آئی کے 10 یو ایف ایس جیل میں محافظوں نے منشیات سمگلنگ کی کوشش اس وقت ناکام بنادی جب انہوں نے جیل کی دیوار پر ایک بلّی کو چلتے ہوئے دیکھا جس کی گردن سے ایک لفافہ بندھا تھا ۔ روس کی فیڈرل پینسٹریری سروس نے بتایا کہ بلی کے کالر سے مشکوک پیکٹ منسلک تھا جس سے متعلق سکیورٹی اہلکاروں کو یقین تھا کہ اس میں چرس یا دیگر منشیات موجود ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جیل حکام نے سمگلر بلی اور منشیات کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ سنہ 2010 میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جب ایک پالتو بلی کو جیل میں ہیروئن کی سمگلنگ کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ تفتیش کاروں کے مطابق اس بلی کا تعلق جیل میں کسی قیدی تھا۔