ماسکو( ویب ڈیسک) روس کی ایک کمپنی جو کہ سائنس اور ادویات کی تھیم کے زیورات بنانے میں مہارت رکھتی ہے ، نے ایک ایسا ہار بنایا ہے جو کہ کورونا وائرس کی مائیکرو سکوپک تصویر کی طرح دکھتا ہے ۔ جیولری کمپنی کے سربراہ ڈاکٹر ووربو کے مطابق جیسے ہی کورونا وائرس کی مائیکرو اسکوپک تصویر سامنے آئی تو میں نے سوچا کہ یہ ہماری کلیکشن کے لیے اچھا ثابت ہوگی۔کمپنی نے کورونا وائرس کی مائیکرو اسکوپک تصویر کی طرح ہار کا تھری ڈی ڈیزائن والا لاکٹ تیار کیا جو کہ آن لائن 20 ڈالرز میں فروخت کیا جا رہا ہے ۔