ماسکو(نیٹ نیوز)روس نے دنیا کے 7 طاقتور ترین ممالک کے گروپ جی سیون میں اپنی شرکت کے حوالے سے بات چیت کی خبروں کی تردید کر دی ہے ۔ ماسکو میں روسی نائب وزیر دفاع کے مطابق روس کے ساتھ اس نوعیت کی بات چیت نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی آئندہ اس بات کا امکان ہے ۔ قبل ازیں روس میں تعینات امریکی سفیر جان سلیوان نے ایک انٹریو میں بتایا تھا کہ واشنگٹن حکومت اس معاملے پر روسی وزارت خارجہ سے بات چیت کر رہی ہے ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ جی سیون سربراہی اجلاس ستمبر میں کرائیں گے ۔