ماسکو (رائٹرز) روس اور چیک جمہوریہ کے درمیان بھی سفارتی کشیدگی پیدا ہوگئی ہے ۔روس نے بھی جوابی اقدام کرتے ہوئے 20 چیک سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا اور متاثرہ چیک سفارتکاروں کو ملک سے باہر جانے کے لئے صرف 24 گھنٹے کی مہلت دے دی۔ چیک جمہوریہ نے اسلحے کے ذخیرے میں دھماکہ کا الزام بھی روس پر لگا دیا۔ اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں چیک جمہوریہ کے وزیرخارجہ ژان ہماچیک نے لکھا کہ اس معاملے میں پیر کے روز یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں بات چیت کی جائے گی۔