بیجنگ ( آن لائن) امریکہ میں چین کے سفیر چھین گانگ نے کہا ہے کہ روس کو فوجی مددنہیں فراہم کر رہے ،امریکہ اور مغربی ممالک کی جانب سے افواہیں مستردکرتے ہیں۔دوسری جانب جنیوا میں اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے وزیر جیانگ ڈوان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 49ویں اجلاس میں یکساں خیالات رکھنے والے ممالک کی جانب سے مشترکہ تقریر کرتے ہوئے کہا بعض ممالک میں بنیادی انسانی حقوق اور آزادیوں کو پامال، مقامی لوگوں کو قتل، ثقافتی نسل کشی کی گئی ،فوری طور پر خلا ف ورزیوں کی تحقیقات ،احتساب اور متاثرین کو معاوضہ فراہم کیا جائے ۔ چھین گانگ نے امریکی نشریاتی ادارے کولمبیا براڈ کاسٹنگ سسٹم سی بی ایس کو ایک انٹرویو میں یوکرین کے معاملے سے فائدہ اٹھا کر چین کو بدنام کرنے کی امریکی اور مغربی ممالک کی جھوٹی افواہوں کی تردید کی ہے ۔