ماسکو (شاہد گھمن سے ، نیٹ نیوز ) ترک وزرات دفاع نے کہا ہے کہ روس کے 2 مزید کارگو ہوائی جہاز ایس چار سو میزائل نظام لے کر ترک دارالحکومت انقرہ پہنچ گئے ہیں ۔ مسلسل چو تھے روز روسی طیارے ایس چار سو نظام لے ترکی پہنچے ہیں۔ نظام کی ترسیل کیلئے اب تک8جہاز انقرہ کی مرتد ائیربیس پر پہنچ چکے ہیں۔ ترکی کی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ12جولائی سے روس سے کارگو جہازوں کے ذریعے دفائی نظام ایس400ٹرکوں سمیت انقرہ پہنچے ہیں ۔ترک صدر طیب اردوان نے گزشتہ روزمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ روس کے ساتھ ایس 400 نظام کا معاہدہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ دفاعی نظام ایس400کی ترسیل اپریل2020تک مکمل ہو جائے گی،دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ انقرہ پر سخت پابندیاں عائد کرنے کی تیاری کررہی ہے ، ان پابندیوں میں امریکی ساختہ ایف 35 لڑاکا طیاروں سے متعلق خصوصی پروگرام میں ترکی کی شراکت کا خاتمہ اور جدید ترین ایف 35 لڑاکا طیاروں پر ترکی کے ہوا بازوں کی تربیت کا عمل معطل کردینا شامل ہے ۔