ماسکو ( آن لائن) روس کے تاتارستان جمہوریہ کے زینڈولسک شہر کے ہسپتال میں آگ لگنے سے 2 افراد کی موت ہو گئی جبکہ 2 افراد جھلس گئے ہیں۔ علاقائی وزارت صحت کے ایک ترجمان نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی ہے ۔وزارت صحت نے بتایا کہ زینڈولسک میں واقع ہسپتال کے ’کارڈیوویسکولر یونٹ‘ میں آگ لگ گئی تھی، جسے علاقائی ہنگامی خدمات نے بجھا دیا اس حادثے میں 2 لوگوں کی موت ہو گئی اور 2 جھلس گئے ہیں۔بعد میں وزارت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چار افراد ہسپتال میں داخل ہیں۔ 2 لوگ جلے ہیں اور 2 افراد زہریلی کاربن مونو آکسائیڈ کی زد میں آئے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ کاربن مونو آکسائیڈ کی زد میں آنے والے 2 میں سے ایک شخص کی موت ہو گئی ہے ۔حادثہ کے اسباب تاحال معلوم نہیں ہو سکے ۔