برلن(این این آئی)وفاقی جرمن فوج کے سربراہ جنرل ایبرہارڈ سورن نے تنبیہ کی ہے کہ روس یورپ میں امن کے لیے بڑا خطرہ ہے ، جنرل سورن نے کریمیا اور یوکرائن کی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ کئی زمینی حقائق ان کے اس موقف کی تصدیق کرتے ہیں۔ جنرل سورن نے کہا امریکہ اور روس کے مابین آئی این ایف معاہدہ ختم ہونے کے بعد تخفیف اسلحہ کی نئی کوششوں کی ضرورت ہے ، ایک انٹرویو میں انسپکٹر جنرل سورن نے کہا کہ ایسے کسی نئے معاہدے کے لیے روس، امریکا اور چین سمیت تمام عالمی طاقتوں کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔