ماسکو (این این آئی)روسی سائنسدانوں نے کورونا وائرس کی کمزوری تلاش کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ریسرچ ادارے ویکٹر سٹیٹ ریسرچ سنٹر آف وائرولوجی اینڈ بائیو ٹیکنالوجی نے دعویٰ کیا کہ کمرے کے درجہ حرارت والے پانی سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو درحقیقت قابو کیا جاسکتا ہے ۔رپورٹ کے مطابق معمولی درجہ حرارت کے پانی میں کورونا وائرس کے 90 فیصد ذرے 24 گھنٹوں میں مر جاتے ہیں جبکہ 99.9 فیصد ذرے 72 گھنٹوں میں مرجاتے ہیں۔سائنسدانوں کا کہنا ہے ابلا ہواپانی کورونا وائرس کے ذروں کو فوری مار دیتا ہے ۔سپوتنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کلورین ملا پانی بھی کورونا وائرس کیخلاف بہت زیادہ مؤثر ہے۔