ماسکو(نیٹ نیوز)روس کا سامان بردار خلائی جہاز گزشتہ روز بین الاقوامی خلائی مرکز کے لیے روانہ ہو گیا ہے ۔ اس خلائی جہاز پر ایک خصوصی کمپیوٹر سسٹم آئیکارس روانہ کیا گیا ہے ۔ یہ کمپیوٹر سسٹم جرمنی اور روس کے ماہرین نے تیار کیا ہے ۔ خلائی جہاز سابقہ سوویت یونین کی جمہوریہ قزاقستان میں واقع بیکانور کاسموڈروم سے روانہ کیا گیا۔ خلائی مرکز کے لیے ڈھائی ٹن مختلف قسم کا سامان روانہ کیا گیا ہے ۔ اِس سامان میں خلائی اسٹیشن پر موجود خلا بازوں کے لیے خوراک اور ایندھن بھی بھیجا گیا ہے ۔