ماسکو( ویب ڈیسک) روسی فوجی نے شادی کی پیشکش کا انوکھا انداز اپناتے ہوئے محبوبہ کیلئے ٹینکوں سے دل کی تصویر بنا ڈالی۔ شادی کی پیشکش کو یادگار بنانے کیلئے لوگ ہمیشہ کچھ منفرد کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ان کا محبوب بھی فورا راضی ہوجائے ۔ روس کے اس لیفٹیننٹ کو ہی دیکھ لیں جو محبوبہ کو شادی کیلئے راضی کرنے کیلئے ٹینکوں کی پوری رجمنٹ ہی لے آیا۔لیفٹیننٹ ڈینس خازنسیف نے شادی کی پیشکش کا انوکھا انداز اپناتے ہوئے ناصرف ٹینکوں سے دل کی شکل بنا کر اپنی محبوبہ کو سرپرائز دیا بلکہ پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے شادی کی پیشکش کر ڈالی ۔