بیجنگ(صباح نیوز) چین نے کہا ہے کہ روس کے معاملے پر چین کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، افواہوں کا مقصد محاذآرائی کو ہوا دینا اور یوکرین تنازع سے فائدہ اٹھانا ہے ، بیجنگ پر پابندیوں کی دھمکیاں امریکہ کی سرد جنگ ذہنیت کی عکاس ہیں۔دوسری طرف جنیوا میں چین کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ چند ممالک غلط معلومات کے ذریعے چین پر حملہ آور ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژا لیجیان نے کہاہے کہ ترجمان وائٹ ہائوس کے تبصروں نے امریکہ کی بلاک کی سیات کو بے نقاب کر دیا۔