انقرہ ( نیٹ نیوز ) ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں گز شتہ روز روسی صدر ولادیمیر پوٹن، ایرانی صدر حسن روحانی اور ترک صدر رجب طیب ا ردوان کی ملاقات ہو ئی ہے ۔سربراہی ملاقات میں شام خصو صی طور پر ادلب کی صورتحال پر غور کیا گیا ۔ ایرانی صدر حسن روحانی سے گفتگو کر تے ہو ئے روسی صدر ولادیمرپو ٹن نے کہا کہ شامی بحران کے حل میں ایرانی کردار قابل تعریف ہے ۔ ایرانی کوششوں سے وہاں دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملی اور ایک مو ثر سیاسی حل ممکن ہوسکا۔ تر ک صدر اردوان، روسی صدر پو ٹن اور ایرانی صدر روحانی کے درمیان ملا قات کے دوران شمالی شام میں عارضی جنگ بندی کو مکمل اور دیرپا جنگ بندی میں تبدیل کر نے پر بھی بات چیت کی گئی ۔ ترک ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں خاص طور پر ادلب کی صورتحال موضوع بحث رہی ۔ اگر ادلب میں شامی حکومتی فورسز کی طرف سے نئی کارروائی ہوتی ہے تو ایسی صورت میں ہزارہا شامی باشندے ترکی کا رُخ کر سکتے ہیں۔ اس ملاقات میں مہاجرین کی شام میں رضاکارانہ واپسی پر بھی غور کیا گیا ۔