ماسکو(این این آئی) روس کے ایک معروف وی لاگر نے اپنی بیش قیمت گاڑی کو نذر آتش کر دیا کیونکہ وہ ہر وقت خراب رہتی تھی اور وہ اسکی سروس کرا کر تنگ آگئے تھے ۔ وی لاگر میخائل لیٹوین نے مرسیڈیز گاڑی تقریباً 3 کروڑ روپے میں خریدی تھی، انہوں نے بتایا گزشتہ 10 ماہ میں صرف 15 ہزار کلومیٹر کی ڈرائیو کے دوران انہیں کئی دفعہ گاڑی کی مرمت کرانا پڑی ، مرمت کی مسلسل ضرورت،ڈیلر اور مینوفیکچرر کی جانب سے نقص کی ذمہ داری قبول نہ کرنے اور ٹھیک نہ کرانے سے تنگ آکرانہوں نے فیصلہ کیا کہ اسے آگ ہی لگا دی جائے ، وہ گاڑی کو کھلے میدان میں لے گئے اور پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، واقعہ کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کر دی جو وائرل ہو رہی ہے ، ویڈیو کو ایڈیٹنگ کے بعد ڈرامائی انداز دکھایا گیا ہے ۔