ماسکو(ویب ڈیسک) روسی خطے اْورل کے ایک دیہات لیزوریوی کے باشندے سیاہ مکھیوں کے حملے سے شدید پریشان ہیں۔ یہ مکھیاں کسی آفت کی طرح ہر جگہ موجود ہیں۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مقامی کسان نے اپنے کھیت میں قدرتی کھاد کے طور پر مرغیوں کی بیٹ پھیلادی اور اس کے چند گھنٹوں بعد مکھیوں نے وہاں ڈیرہ بسالیا۔ اس کے بعد گویا مکھیاں آسمان سے ٹپکنے لگیں کیونکہ مکھیوں کی بیٹ سے بھرا کھیت ان کے لیے ایک بہترین مسکن بن گیا تھا۔ یہاں انہوں نے اس جگہ اپنی نسل بھی بڑھانا شروع کردی۔اب یہ حال ہوگیا ہے کہ گاؤں کی سڑکیں، مکانات اور صحن وغیرہ سیاہ مکھیوں سے بھر چکے ہیں۔