کولمبو(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے میچ ریفری روشن ماہناما نے کورونا وائرس کے باعث خود کو گھر تک محدود کر لیا ہے ۔آئی سی سی میچ ریفری روشن ماہناما کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاط کریں، ان کا ٹیسٹ منفی آیا ہے اس کے باوجود انہوں نے گھر ہی میں رہنے کو ترجیح دی ہے ۔روشن ماہناما نے پی ایس ایل فائیو میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیئے پاکستان سے واپسی پر انہوں نے سیلف آئسولیشن اختیار کر رکھی ہے ، انہیں پاکستان میں ہونے والے کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ موصول ہوگئی ہے ۔ماہناما کا کہنا ہے کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی ہے ۔