لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے کرکٹر رومان رئیس تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کی جانیں بچانے کیلئے میدان میں آگئے ۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تھیلیسیمیا کے مریض بچے مشکلات کا شکار ہیں اور ان کیلئے خون کے عطیات دینے والوں کی تعداد میں انتہائی کمی آئی ہے ،نوجوان کرکٹر رومان رئیس نے اس حوالے سے آواز پر لبیک کہا اور عمیر ثنا تھیلیسیمیا سینٹر پہنچ کرخون کا عطیہ دیا۔