لاہور/ہارون آباد(سپیشل رپورٹر،تحصیل رپورٹر، نمائندگان) شفیق آبادلاہور کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں2 بچوں کا سبزی فروش باپ،ہارون آباد میں بھائی 2 بہنوں سمیت جاں بحق ہوگیا ، گلشن راوی کا رہائشی 40 سالہ اختر اپنے گھر کے قریب سبزی کی دکان چلا کر اہلخانہ کی کفالت کرتا تھا ،گزشتہ روز وہ اپنے ذاتی رکشے پر سبزی لینے کے لئے منڈی جارہا تھا کہ اس کا رکشہ بریک فیل ہو نے کے باعث سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے جا ٹکرایا ، اختر موقع پر جاں بحق ہو گیا، پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا ء کے حوالے کر دیا،ادھر ہا رون آباد میں قومی شاہراہ پر بسم اﷲ چوک کے قریب کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ساجد اور اسکی 2بہنیں ساجدہ بی بی اور زہرہ بی بی موقع دم توڑگئیں ،تینوں بھائی بہن قصبہ ڈاہرانوالہ سے چالیسویں کے ختم سے واپس اپنے گاؤ ں 114مراد جا رہے تھے ،علاوہ ازیں ایمن آباد میں دو ٹریفک حادثات کے دوران ساے یکل سوار نوید سگر پک اپ جبکہ شریفاں بی بی ڈمپر کا نشانہ بن گئی۔ نورپورتھل جمالی بلوچاں روڈ پر ر ہائی لکس سے تصادم میں موٹر سائیکل سوار مشتاق اور نوازلقمہ اجل بن گئے ،قصور کے گردو نواح میں مختلف ٹریفک حادثات میں کمسن بچہ سمیت 4 افرادارسلان، شان علی گجر 4،سالہ علی حسین اوراشفاق جبکہ ساہیوال میں موٹر سائیکل سوارخاتون رشیداں کو تیز رفتار گاڑیوں نے موت کے منہ میں دھکیل دیا۔