لاہور (آن لائن)تاجر رہنما و ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس وانڈسٹری سابق وائس چیئرمین فرایا شہباز اسلم نے کہا ہے کہ بیرون ملک تجارتی نمائشوں سے ملکی مصنوعات کی کھپت میں اضافہ سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا جس سے صنعتی شعبہ کی ترقی کے ساتھ ساتھ حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ارشد بیگ،تنویر احمد،حقیق احمد،شاہد بیگ اور دیگر صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی میلوں اور نمائشوں کے ذریعے پاکستان کی برآمدات بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے فائونڈر چیئرمین عدنان بٹ نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری اور بیرون ملک تجارتی نمائشوں کیلئے بیرون ملک ملکی سفارتخانوں میں تعینات ٹریڈ آفیسرز کو فعال کیا جائے اور دنیا بھر میں منعقدہ صنعتی و تجارتی نمائشوں کی معلومات مقامی صنعتکاروں تنظیموں کو بروقت فراہم کی جائے۔
بیرون ملک تجارتی نمائشوں سے برآمدات میں اضافہ ہوگا: شہباز اسلم
جمعرات 12 دسمبر 2019ء
لاہور (آن لائن)تاجر رہنما و ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس وانڈسٹری سابق وائس چیئرمین فرایا شہباز اسلم نے کہا ہے کہ بیرون ملک تجارتی نمائشوں سے ملکی مصنوعات کی کھپت میں اضافہ سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا جس سے صنعتی شعبہ کی ترقی کے ساتھ ساتھ حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ارشد بیگ،تنویر احمد،حقیق احمد،شاہد بیگ اور دیگر صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی میلوں اور نمائشوں کے ذریعے پاکستان کی برآمدات بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے فائونڈر چیئرمین عدنان بٹ نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری اور بیرون ملک تجارتی نمائشوں کیلئے بیرون ملک ملکی سفارتخانوں میں تعینات ٹریڈ آفیسرز کو فعال کیا جائے اور دنیا بھر میں منعقدہ صنعتی و تجارتی نمائشوں کی معلومات مقامی صنعتکاروں تنظیموں کو بروقت فراہم کی جائے۔
آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں جمعرات 12 دسمبر 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں