لاہور(کلچرل رپورٹر ) عالمی شہرت یافتہ گائیک استاد راحت فتح علی خان نے لاک ڈاو?ن اور کورونا وائرس کے بعد اپنے کنسرٹ کا آغاز اسلام آباد سے کر دیا ہے ۔استاد راحت فتح علی خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 6 ماہ بعد اسلام آباد سے کنسرٹس کا آغاز کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس دوران اپنے مداحوں کو سب سے زیادہ یاد کیا ۔ لیکن ان سے سوشل میڈیا کے ذریعے مسلسل رابطے میں رہا ۔