کراچی(آن لائن) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کورونا کے معاملہ پرسندھ حکومت کی نیت پر شک نہیں،وہ کوشش کررہی ہے جبکہ ہم سے جو ہوسکے گا وہ ہم کرینگے ۔گزشتہ روزمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی ادارے کورونا کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں، دین کی باتیں کرنیوالوں کیخلاف بات کرنا باعث شرم ہے ۔ مشکل وقت میں سفید پوش افراد تک مالی مدد پہنچانے کا کام شروع کر رہا ہوں۔ حکومتی سرپرستی کے بغیر دوستوں کے تعاون اور ذاتی اخراجات سے مہم شروع کر دی ہے ۔ کسی بھی رکن اسمبلی کی طرف سے سرکاری تعاون کے بغیر یہ سب سے بڑی مہم ہو گی۔راشن اور مالی تعاون پر مشتمل امداد یونین کونسل اور وارڈز کی سطح پر تقسیم ہو گا۔ رضا کاروں کی مدد سے عوام کی دہلیز تک راشن پہنچائیں گے ، مہم میں سفید پوش طبقے کی عزت نفس کا خاص خیال رکھا جائیگا۔