ہیمبرگ(سپورٹس ڈیسک)جووینٹس کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کا کہنا ہے کہ ماڈل گرل جیورجینا میری زندگی کا پیار ہیں اور میں مستقبل میں ان سے شادی کا ارادہ رکھتا ہوں۔ ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سپر سٹار فٹبالر کا کہنا تھا کہ جیورجینا سے شادی کرنیکی وجہ سے میری والدہ بھی خوش ہو جائیں گی۔ انہوں نے میری بہت مدد کی ہے اور ہاں میں ان سے محبت کرتا ہوں۔انہوں نے انٹرویو میں مزید کہا کہ ہم ایک دن ضرور شادی کریں گے کیونکہ یہ میری ماں کا خواب بھی ہے ، وہ میری دوست ہیں، ہم ایک دوسرے سے باتیں کرتے ہیں، میں نے ان کیلئے اپنے دل کا دروازہ کھولا اور انہوں نے میرے لئے اپنے دل کا روازہ کھولا۔یہ دونوں 2016 سے ایک دوسرے کیساتھ ہیں۔