نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ سے ہارنے پر رویندر جدیجہ کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر بہت زیادہ دل شکستہ تھے اور بار بار کہہ رہے تھے کہ اگر میں آؤٹ نہ ہوتا تو ہم یہ میچ جیت سکتے تھے ۔ریوابا سولنکی نے بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا رویندرا جدیجہ دل شکستہ تھے اور بار بار کہہ رہے تھے کہ اگر میں آؤٹ نہ ہوتا تو ہم یہ میچ جیت سکتے تھے ، اگر آپ جیت کے نزدیک پہنچ کر ہار جائیں تو بہت دکھ ہوتا ہے اور اس دکھ کو کم ہونے میں وقت لگتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ جدیجہ کے کیرئیر کو دیکھیں تو انہوں نے ہمیشہ ہی مشکل وقت میں کارکردگی دکھائی ہے ۔ انہوں نے مشکل وکٹ میں وکٹیں بھی حاصل کیں اور رنز بھی بنائے ۔ ہم 2013ئمیں جب چیمپینز ٹرافی جیتے تو آل راؤنڈ کارکردگی دکھانے پر فائنل میچ میں انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔