کراچی ( کامرس رپورٹر )مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی بے قدر کا سلسلہ جاری ہے اور ملکی تاریخ میں پہلی بار روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر140روپے سے صرف20پیسے کی دوری پر ہے ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ہفتہ وار تعطیل کے باعث انٹر بینک میں کرنسیوں کی لین دین معطل رہی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں10پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 139.20روپے سے بڑھ کر139.30روپے اور قیمت فروخت139.70روپے سے بڑھ کر 139.80 روپے ہو گئی اسی طرح40پیسے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید 157روپے سے بڑھ کر157.40روپے اور قیمت فروخت158.80روپے سے بڑھ کر 159.20روپے پر جا پہنچی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 176روپے اور قیمت فروخت177.80روپے پر بدستور برقرار رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر1.65روپے اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر1.80روپے مہنگا ہو گیا اسی طرح یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بھی بالترتیب 2.90روپے اور2.30روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔