کراچی(کامرس رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکے سامنے روپے کی بے قدری کاسلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے ڈالرایک بارپھر152روپے کی بلندسطح کے قریب جاپہنچا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کوانٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمزید35پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالرکی قیمت خرید 151.30روپے سے بڑھ کر151.62روپے اور قیمت فروخت151.60روپے سے بڑھ کر151.95روپے ہوگئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید151.30روپے اورقیمت فروخت152روپے پربدستور برقراررہی۔فاریکس رپور ٹ کے مطابق یورواوربرطانوی پاؤنڈ کی قدر میں بالترتیب20پیسے اور50پیسے کا اضافہ ہواجس سے یوروکی قیمت فروخت172روپے سے بڑھ کر172.20روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید189.50روپے سے بڑھ کر190روپے اورقیمت فروخت192.50روپے سے بڑھ کر193روپے پرجاپہنچی۔دریں اثناعالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روزسونے کی فی اونس قیمت میں 14ڈالرزکا اضافہ ہوا اور سونے کی فی تولہ قیمت 1336ڈالرزکی سطح پر رہی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور فی تولہ سونے کی قیمت400روپے اضافے سے 72600روپے ،دس گرام سونے کی قیمت343روپے کمی سے 62243روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت870روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈکی گئی۔