کراچی ( کامرس رپورٹر )روپے کی قدر میں کمی کے بعدیوریا کھاد اور سیمنٹ مہنگا کردیا گیا۔یوریا کھاد کے بیگ کی قیمت میں 50روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ یوریا کھاد کی قیمت ملک کی دو بڑی نجی کمپنیو ں نے بڑھائی ۔یوریا کھاد کے بیگ کی قیمت 1582روپے ہوگئی جبکہ سیمنٹ کے تھیلے کی قیمت میں10روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیاتین ہفتوں میں سیمنٹ کا بیگ 45سے 55روپے مہنگا کیاجاچکا ہے ۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق کوئلہ اور ڈالر مہنگا ہونے کے باعث سیمنٹ مہنگا ہوا، نارتھ ریجن میں سیمنٹ کے بیگ کی قیمت575اور ساوتھ ریجن میں630روپے ہوگئی،شئیر مارکیٹ میں بدھ کو سیمنٹ اور کھاد کمپنیوں کے شئیرز کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیاتاہم نڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی اے پی کھاد کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا۔