کراچی (کامرس رپورٹر)ملکی کرنسی مارکیٹوں میں پیرکو پاکستانی روپے کے مقابلے میں غیرملکی کرنسیوں کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ امریکی ڈالرکی قیمت خرید میں 1.30 روپے اورقیمت فروخت میں2.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، امریکی ڈالر کی قیمت خرید131.70روپے سے بڑھ کر 133.00روپے اور قیمت فروخت131.80روپے سے بڑھ کر133.80روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں70پیسے کا اضافہ ہوا،امریکی ڈالر کی قیمت خرید 131.80روپے سے بڑھ کر 132.70روپے اورقیمت فروخت131.30روپے سے بڑھ کر133.00روپے ہوگئی۔ یوروکی قیمت خریدمیں2.00 اورقیمت فروخت میں 50پیسے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خریدمیں1.50روپے اور قیمت فروخت میں 50پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔